کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن : جنوبی افریقہ کے دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر187رنز،29رنز کی مجموعی برتری
کراچی کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔چوتھے روز مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کےا ختتام پر جنوبی افریقہ نے29رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنالئے۔
تیسرے دن پاکستان نے 308رنز8کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو158رنز کی برتری کے ساتھ ٹیم 378رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔حسن علی 21 اور نعمان علی 24رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔یاسر شاہ 38رنز پر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ’’کاگیسو۔ربادا‘‘ اور’’مہاراج‘‘ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے اسے 48رنز کا آغاز دیا۔’’ڈین ایلگر‘‘29رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر ’’ایڈن۔مرکرم‘‘ اور ’’وین۔ ڈر۔ ڈوسن‘‘ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 127رنز کا اضافہ کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا۔تاہم پارٹنرشپ ٹوٹنے کے ساتھ ہی پاکستانی بولرز میچ پر حاوی ہوگئے۔’وین۔ ڈر۔ ڈوسن‘‘ نے 64 اور ’’ایڈن۔مرکرم‘‘ نے 74رنز کی اننگز کھیلی۔فاف ڈو پلیسی 10اورمہاراج 2رنز کے مہمان ٹھہرے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 220رنز بنائے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔