ہوم گراؤنڈ پر فواد عالم کی پہلی سنچری
جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔
ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلنے والے فواد عالم نے اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری بناکر پاکستان کو جنوبی افریقہ پر برتری دلائی۔فواد عالم کی اننگز کا خاتمہ 109رنز پر ہوا۔انہوں نے 245گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2چھکے اور9چوکے بھی لگائے۔مجموعی طور پر فواد عالم کے ٹیسٹ کیرئر کی یہ تیسری سنچری ہے۔اس سے قبل فواد عالم نے 2009میں سری لنکا اور گزشتہ سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔