انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری : شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈکوہرادیا
انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پوائنٹس ٹیبل پرآخری نمبر کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ نے دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے حیران کن اور اپ سیٹ شکست دی۔میچ کے دوران میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور زیادہ تر کھیل شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاف میں کھیلا گیا تاہم قسمت کی دیوی مہمان ٹیم پر مہربان رہی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کین برائن اور اولیوربرکے نے ایک۔ایک گول کیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے واحد گول ہیری ماگوائر نے کیا۔
لیور پول میں ایورٹن اور لیسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ ایک۔ایک گول سے برابر رہا۔کھیل کے 30ویں منٹ میں ایورٹن کے جیمز۔راڈریگیوز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔67ویں منٹ میں لیسٹر سٹی کے یوری۔ٹیلمنز نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔