فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jan 27, 2021

انگلش پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی کی بروموچ البیان کو 5گول سے شکست،پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔مانچسٹر سٹی نےویسٹ بروموچ البیان کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔آرسینل نے ساؤتھمپٹن کو ہرایا۔
ویسٹ بروموچ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے میزبان ویسٹ بروموچ البیان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ گول سے شکست دی۔سٹی کی طرف سے ایلکائے۔گندوان نے دو گول کئے۔گندوان نےچھٹے منٹ میں پہلا گول کیا۔20ویں منٹ میں جوآؤ۔کیسیلو نے سٹی کی برتری دگنا کی۔دس منٹ بعد الکائے گندوان نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کی پوزیشن مستحکم کی۔پہلے ہاف کے اختتام کی سیٹی بجنے سے چند لمحے پہلے ریاد مہریز نے سٹی کی برتری چار گنا کر دی۔57ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے میچ کا پانچواں اور آخری گول کیا۔اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر41پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔آرسینل نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔۔۔اس کامیابی کے بعد آرسینل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پرتین درجے ترقی پا کر گیارہویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔