بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 24, 2021

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری

دنیا بھر میں کورونا وائر س سے متا ثرہ نو کروڑ93 لاکھ افراد میں سے سات کروڑ13لاکھ67ہزار افراد صحت یاب ہو گئے تاہم21لاکھ 30ہزارجان کی بازی ہار گئے۔ امریکہ، بھارت برازیل اور برطانیہ میں صورت حال بدستور تشویشناک ہے۔
امریکہ میں ابھی تک صورتحال تشویشناک ہے۔24گھنٹے میں3600سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 28ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔۔فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں انفیکشن ریٹ ابھی بھی بہت زیادہ ہے۔غربت جہالت اورہندوانتہاپسندی کے شکار بھارت میں اب تک ایک لاکھ 53ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کروڑ 6لاکھ 55ہزار سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔میکسیکو میں کورونا سے ایک دن میں 1440افراد جان کی بازی ہار گئے،۔