کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 23, 2021

گال کرکٹ ٹیسٹ کا دوسرا دن : سری لنکا 381رنز بناکر آؤٹ ، انگلینڈ کے 2وکٹوں کے نقصان پر 98رنز

گال کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 2وکٹوں پر98رنز بنا لئے۔انگلینڈ کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 283رنزکی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 381رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اینجلو میتھیوز نے سنچری سکور کی۔ وہ 110رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈک ویلا92، دلروان پریرا67اور چندیمل 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے 6اورمارک ووڈ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔د و میچز کی سیریز میں مہمان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔