قومی

  • قومی
  • Jan 23, 2021

اپوزیشن کو پرامن احتجاج کی اجازت ہو گی : وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔پی ڈی ایم کو پرامن احتجاج کی اجازت ہو گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں۔
ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام جماعتیں فارن فنڈنگ کیس میں شامل ہوچکی ہیں۔ سب کو حساب دینا ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ اسرائیل، ختم نبوت اور کشمیر کی آزادی پر واضح موقف ہے ۔