قومی

  • قومی
  • Jan 23, 2021

پی ڈی ایم بغیر منزل کےکا رواں ہے - مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کےکا رواں ہے۔مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نےافغان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے سازگار ماحول پیداکرنے کیلئے ہم نے بہت کٹھن مراحل طے کئے ہیں۔