قومی

  • قومی
  • Jan 23, 2021

وزیراعظم سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورسسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے متوسط خاندانوں کی گھریلو ضروریات پوری ہو سکیں گی اور روزگار بھی کمایا جا سکے گا۔
عاصمہ قدیر نے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی اور شجرکاری کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا جس میں انہیں این ایچ اے کا تعاون بھی حاصل ہے۔
غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ میں جاری فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا اور سیال شریف میں گیس کی دستیابی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کا اپنےحلقے کے مسائل اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار خوش آئند ہے۔