وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی بیسمنٹ کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے جو کورونا بحران کے دوران سست ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال پاکستان میں سب سے بڑا اور جدید سہولتوں سے لیس ہو گا۔