کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 23, 2021

قومی کرکٹرزکی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی کراچی ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
کراچی میں کرکٹ کے رنگ بکھرنے میں تین روز باقی رہ گئے ہیں۔ قومی کرکٹرزکی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔پرویٹز بھی ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور فارم حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26جنوری سے کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کےتینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔