کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 21, 2021

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 3رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان خواتین ٹیم کو 3رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔
ڈربن میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 200رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 197رنز بناسکی۔ ندا ڈار کے ناقابل شکست 59رنز بھی ٹیم کو نہ جتوا سکی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے شبنیم اسماعیل نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔