ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jan 20, 2021

فنڈنگ کیس کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اپوزیشن خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ بلیک میل کرکے این آر او حاصل کر لے گی۔فارن فنڈنگ معاملے پر کیس کی سماعت کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔
وانامیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا جاتا ہے۔اسلام کو سب سے زیادہ نقصان مولانا فضل الرحمان نے پہنچایا۔
ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی فنڈریزنگ صرف پی ٹی آئی نے کی۔ فنڈنگ کیس کی کارروائی عوام کے سامنے لانے کے حق میں ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑے مسائل کا سامنا ہم نے کیا۔اقتدار میں آئے تو ریکارڈ مالیاتی خسارہ، بھاری قرضے اور دیوالیہ معیشت ملی ۔آمدن کے مقابلے میں حکومتی اخراجات بہت زیادہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔