وزیرخارجہ سے یواے ای کے سفیرکی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےپاكستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔ان گہرے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار اور عوامی سطحی روابط پر استوار ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔وزیر خارجہ نے صحت، تعلیم ،توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہا ۔