بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 21, 2021

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20لاکھ81ہزار سے زیادہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔نو کروڑ73لاکھ سے زیادہ متاثر جبکہ 6کروڑ 98 لاکھ صحتیاب ہو گئے۔ امریکہ میں حالات بدستور خراب ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید چار ہز ار سے زا ئد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 77 ہزار سے زا ئد نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں- امریکہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی یہ تعداد ورلڈ۔ وار۔ ون، ورلڈ۔ وار۔ ٹو اور ویتنام وار میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں سے بھی زیادہ ہے۔
بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53ہزار سےبڑھ چکی ہے۔برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےد وران 64 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔