قطر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے ثالث کے کردار کی پیش کش کر دی
قطر نے خلیجی ممالک پر ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری حکومت ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہوگا، ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ خلیج تعاون تنظیم کے ممالک ایران کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کریں'۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک نے مذاکرات کے لیے تعاون یا سہولت مانگا تو قطر یہ سہولت فراہم کرے گا۔ہم کامیابی کے ساتھ معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جہاں کہیں بھی اور جو کوئی بھی مذاکرات کا انتظام کرے ہم ان سے تعاون کریں گے۔
امریکہ اور ایران کے ممکنہ مذاکرات پر الگ سے تبصرہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک میں سے جس نے بھی ایسا چاہا تو قطر مذاکرات کیلئے آسانی پیدا کرے گا اور اس کی حمایت کرے گا۔