بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 19, 2021

سوڈان میں خونریز جھڑپیں

سوڈان میں افریقی قبائل کے درمیان خونریز تصادم میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔
سوڈان کے صوبے دارفور میں افریقی قبائل کے درمیان کئی سال سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ جھڑپوں میں 130افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد گھر بھی نذر آتش کردیئے گئے۔ جھڑپوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔