بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 19, 2021

انڈونیشیا میں سیلاب سے 15افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لاپتہ ہوگئے ۔
ملک بھر میں آنے والے سیلاب سے بانجار، تاپین، تابا لونگ اور ہولو سونگائی تنگاہ علاقوں کے 27 ہزار سے زیادہ مکانات زیر ِ آب آ گئے ۔سیلاب سے متاثر ہونے والے تقریباً 90 ہزار افراد کو عارضی پنا گاہوں میں ٹھہرایا گیا ہے ۔ لا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔