کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 19, 2021

پاکستان ون ڈے کپ

پاکستان ون ڈے کپ کے18ویں میچ میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔مقابلہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اعشاریہ دو اوورز میں 324رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ حیدر علی نے 95،روحیل نزیر نے68اورعمر امین نے 67رنزبنائے۔خیبرپختونخوا کی طرف سے عرفان اللہ نے چاروکٹیں حاصل کیں۔محمد عمران اورمحمد وسیم جونیئر نےتین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں خیبر پختونخوا نے 325رنز کا ہدف 48اعشاریہ دو اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ افتخاراحمد اورعادل امین کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 168رنز کا اضافہ ہوا۔افتخار احمد نے سنچری سکور کی اور 123رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 3چھکے اور12چوکے لگائے۔عادل امین 93 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ناردرن کے اطہر محمودنے تین وکٹیں حاصل کیں۔