پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ میں موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
ڈربن میں خواتین کرکٹرز نے کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس کے علاوہ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔ قومی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز 20جنوری کو ایک روزہ میچ سے ہو گا۔