قومی

  • قومی
  • Jan 16, 2021

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان حقیقی تبدیلی کاضامن

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 1100ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے مسائل حل ہونگے اورحقیقی تبدیلی آئیگی۔یہ شہر قائد کے باسیوں کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوش کا ثمر ہے جس سے چھ دہائیوں کے بعدایک بار پھر عوامی فلاح کے کاموں کا آغاز ہوگا اورصحت ،تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائیگی ۔
شہر قائد میں امن لوٹتے ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر روشنیوں کے شہر کی ترقی کےلئے کوشاں ہوگئیں ۔ ان میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی ۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کراچی میں امن کی بحالی کا حوالہ دے چکے ہیں ۔