ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jan 16, 2021

شہرقائدکی ترقی کےلئےوفاق اورصوبائی حکومت کا مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

شہرقائد کے باسیوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور منصوبوں پر عمل درآمد کیلئےکراچی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب ہوتے ہوئے وفاقی وزراء اسدعمر ، امین الحق اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نیوز کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں کے لئے وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گاجبکہ شہر کی ترقی کے لیے ایک اعشاریہ ایک کھر ب روپے کے پیکج پر کام ہورہا ہے ۔۔انہوں نےکہاکہ گجر نالے اور محمود آباد نالے سے تجاوزات ختم ہوچکی ہیں اب صڑف 33 مکانات باقی ہیں ۔۔ انہوں نےکہاکہ اگر اسی طرح سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں گی تو کراچی جلد ترقی کرےگا۔۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نےکہاکہ کراچی سمیت ملک کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
نیو زکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی کے انفر ااسٹرکچر کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مون سون تک نالوں کی صفائی کا کام مکمل ہوجائے گا۔
اسےسے پہلے وزیراعلی ہاوس میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسدعمر ، امین الحق علی زیدی ، چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل اختر نواز ستی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔۔ اجلا س کو بتایاگیا کہ محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں جبکہ متاثرین کو تنہانہیں چھوڑ اجائے گا۔۔