وزیر خارجہ کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں ہونیوالی بحث میں پاکستان کےمؤقف کی تائید کی گئی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فوج دانستہ طور پر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ مچھ واقعےمیں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
ایک سوال پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کے ڈریعے احتساب کے عمل نہیں روک سکتی۔