سپیکر قومی اسمبلی سے ایم این اے نورین فاروق کی ملاقات
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔خطے میں پائیدار امن کیلئےاس دیرینہ مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔
ملاقات میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نےاس امید کا اظہار کیا کہ یہ پارلیمانی گروپ کشمیریوں کی حق خوداردیت اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا ۔