قومی

  • قومی
  • Jan 16, 2021

بھارتی پولیس نے اسلامی مبلغ سرجان برکاتی کو شوپیاں میں انکے گھر سےگرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلامی مبلغ سرجان برکاتی کو شوپیاں کے علاقے میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ، انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد گزشتہ سال رہاکیاگیا تھا ۔سرجان برکاتی معروف آزادی پسند رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے والے مظاہروں کی جان تھے اور نعرے لگوا کر مظاہرین کا جوش بڑھاتے تھے۔