ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہربرقرار
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر برقرار ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 46افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 10 ہزار 818 ہو گئی ہے جبکہ دو ہزار 410افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین ہزار 97افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 41 ہزار 574ٹیسٹ کئے گئے۔۔اب تک وائرس سے متاثرہ 4لاکھ67ہزار 234مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔