عمران خان آئی سی سی پول میں بہترین کپتان قرار پائے
عمران خان آئی سی سی پول میں بہترین کپتان قرار پائے۔آن لائن ووٹنگ میں عمران خان 47فیصد ووٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ویرات کوہلی46فیصد،اے بی ڈویلئرز6 جبکہ میگ لیننگ ایک فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔۔ عمران خان کی غیر معمولی کپتانی نے پاکستان کو 1992کا عالمی کپ جتوایا۔عمران خان کی بطور ٹیسٹ کپتان بیٹنگ کی اوسط 52.34 اور بولنگ اوسط 20.26رہی۔انفرادی بیٹنگ میں عمران خان نے بیٹنگ 25.43جبکہ بولنگ 25.53کی اوسط سے کی-