قومی

  • قومی
  • Jan 13, 2021

صدر مملکت سے ترک وزیرِ خارجہ کی ملا قا ت

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان اور ترکی کا تجارت و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔فریقین نے اسلامو فوبیا ، نفرت انگیز تقاریراور اسلام کے خلاف عدم رواداری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں زبردست بہتری آئی ۔ پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے ترک سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر کی پاکستان کی اصولی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کی حالیہ تقریر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔
ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےحوصلہ افزائی اور تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔