قومی

  • قومی
  • Jan 13, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات ،اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی غیر متزلزل حمایت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترک ہم منصب کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے ترکی کے مختلف امور پر پاکستان کی حمایت اور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔