قومی

  • قومی
  • Jan 13, 2021

وزیراعظم عمران خان سے اسامہ ستی کے والد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مرحوم اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے مرحوم اسامہ ستی کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعظم نے المناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے والد کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔