بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 14, 2021

کورونا وائرس کے باعث برطانیہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورت حال سے دوچار

کورونا وائرس کے باعث برطانیہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہے۔برطانیہ کے قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق سال 2020میں تقریباً 6 لاکھ 97ہزار اموات رجسٹر ہوئیں جن میں سے 81 ہزار سے زائد ہلاکتیں کورونا وائرس کے باعث ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں صدی میں برطانیہ میں ایک سال کے دوران ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں اس سے قبل 1918 میں ہسپانوی فلو کی بدترین صورت حال میں برطانیہ میں 6 لاکھ 11 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
برطانیہ میں اس وقت 83ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 31لاکھ 64ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اور یہ دنیا کےسب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث برطانیہ میں مزید سخت پابندیاں لگائے جانے کے امکانات ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی قسم نے ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعدادبڑھادی ہے اور 50 میں سے ایک شہری کورونا کا شکار ہے جب کہ لندن میں یہ شرح 30 میں سے ایک ہے جس کے بعدنیشنل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔