جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر سیکورٹی خطرات کا خد شہ
امریکی حکام نے نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر سیکورٹی خطرات کا خد شہ ظا ہر کیا ہے۔ایف بی آئی کے مطا بق واشنگٹن سمیت 50ریاستوں کے دارالحکومتوں میں مسلح مظاہروں کا خطرہ ہے۔
جس کے بعدصدرٹرمپ نے واشنگٹن میں 24جنوری تک ایمرجنسی اعلامیےکی منطوری دےدی ہے۔واشنگٹن میں اضافی نیشنل گارڈزکی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔