ٹینس

  • ٹینس
  • Jan 12, 2021

ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس : ٹینس عالمی نمبر 789امریکہ کےکرس ہیریسن نے ڈیلرے اوپن کےسیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

ٹینس کے عالمی نمبر 789 امریکہ کےکرس ہیریسن نے ڈیلرے بیچ اوپن کےسیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جارہے ایونٹ میں ۔امریکہ کے کرس ہیریسن نے اٹلی کے گیانلوکا۔ماگر کو ہراکر پہلی مرتبہ کسی اے ٹی پی ٹوور کے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کی۔کوالیفائر 26سالہ ہیریسن نےماگر کو چھ۔چار اور چھ۔چار سے شکست دی۔ ہیریسن کو ٹینس کیرئیر کے دوران آٹھ سرجریز سے بھی گزرنا پڑا۔کرس ہیریسن سیمی فائنلز کیلئے کولایفائی کرنے والے کم ترین رینکنگ والے دوسرے ٹینس پلیئر ہیں۔ ہیریسن سے پہلے ایک ہزار بیالیس رینکنگ والے یواں۔ڈیلپورتو نے 2016 می سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ایک اور میچ میں پولینڈ کے ہبرٹ ہرکج نے ایکواڈور کے رابرٹو۔کوئروز کو ہرا کر سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کی۔ہرکج نے کوئروزچھ۔چار اور چھ۔چار سے مات دی۔