تفریح

  • تفریح
  • Jan 09, 2021

اپنے فیشن اور اسٹائل کی بنا پر عوام میں مقبول , کیٹ میڈلٹن کی 39ویں سالگرہ :

خوش لباس،دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک کیٹ میڈلٹن آج 39ویں سالگرہ منارہی ہیں ۔
برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کو ان کے فیشن اور اسٹائل کی بنا پر کون نہیں جانتا ،اور انہی خوبیوں کی بنا پر وہ دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔ شہزادہ ولیم سے شادی سے قبل کیٹ مڈلٹن ایک عام لڑکی تھیں، مگر شاہی خاندان کی بہو بننے کے بعد وہ دنیا کی اہم ترین شخصیات میں شامل ہوگئیں اور احسن طریقے سے تمام شاہی ذمے داریاں نبھا رہی ہیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کے پاکستان کے دورے میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کے مشرقی انداز نے پاکستانی عوام کو بے حد متاثر کیا تھا ۔