فٹ بال

  • فٹ بال
  • Dec 22, 2020

انگلش پریمیئر لیگ : چیلسی کی ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو0۔3گول سے شکست

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے شکست دی۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کرسکی۔فاتح ٹیم کی جانب سے ٹیمی ابراہام نے دو اور "تھیاگو سلوا" نے ایک گول کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی چیلسی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی۔