اسپینش فٹبال لیگ لالیگا : بارسلونا نے ریال سوشیاداد کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ریال سوشیاداد کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا۔
بارسلونا میں کھیلے گئے میچ کے 27ویں منٹ میں ویلیان۔جوز نے گول کرکے ریال سوشیاداد کو برتری دلائی۔4منٹ بعد ہی بارسلونا کے "جارڈی۔البا "نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔43ویں منٹ میں بارسلونا کے فرینکی۔ڈی جونگ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ اس شکست کے بعد ریال سوشیا داد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی۔اٹلیٹکو میڈرڈ 26پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔