صدر ڈاکٹر عارف علوی کا میگزین کو انٹرویو
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحیت پر اتری ہوئی ہے بلکہ بھارت کے اندر بھی ہندوتوا کے زیر اثر مسلم ثقافت اور تاریخ کے انمٹ نقوش مٹانے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ساسی سیکورٹی ریویو میگزین کو انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت تاج محل سمیت مسلمانوں کی حکومت کے نقوش بابری مسجد کی طرح ختم کرنے کی ساز ش کر رہی ہے ۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک کے حوالے سےکہا کہ دنیا میں پاکستان کو ایک نئے معاشی حب کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے جس میں سی پیک بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور افغانستان کے امن کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف امریکہ اورچین کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوششوں میں بھی ملوث ہے بلکہ ہر فورم پر پاکستان کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔