قومی

  • Dec 15, 2020

وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ : معاشی بحالی کی رفتار میں تیزی کے ساتھ صنعتی نمو میں بھی اضافہ ہو اہے

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ معاشی بحالی کی رفتار میں تیزی کے ساتھ صنعتی نمو میں بھی اضافہ ہو اہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ چارچھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر دوہزار بیس میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں چھ اعشاریہ چھ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔