وزیر داخلہ شیخ رشید ، ملاقاتیں
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار نے بھی وزیر داخلہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن اومان کی صورتحال پر وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔