قومی

  • Dec 15, 2020

ثانیہ نشتر اورعالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرکی وزیراعظم سے ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اورعالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینحاسائین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام میں عالمی بنک کی معاونت پہلے سے دوگنی کرنے کے بارے آگاہ کیا گیا جس سے مزید مستحق لوگوں کا سماجی تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کی توسیع کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے احساس پروگرام کو سماجی تحفظ کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے اس کو باقی ملکوں کیلئے بھی قابلِ تقلید نمونہ قرار دیا۔ انھوں نے وزیرِ اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سےاقدامات کو سراہا اور کوئلے کی بجائے دیگر ماحول دوست ذرائع سے بجلی بنانے کے عزم کی تعریف کی ۔