قومی

  • Dec 15, 2020

دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو جلد مکمل صحت یاب کرے :وزیر اعظم عمران خان

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں ۔ انہوں نے عوام سے صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مولاناطارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئےدعاگو ہوں۔