سعودی سفیر کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات : سعودی عرب کو اولمپکس کی میزبانی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بین الصوبائی رابطےکی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس دوران کھیلوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی عرب دو ہزار تیس میں اولمپکس کے مقابلے کرانے کا خواہاں ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سعودی سفیر کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سعودی سفیر نے وفاقی وزیر کی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور انفراسٹرکچرکے لئے اقدامات کو سراہا۔