فٹ بال

  • فٹ بال
  • Dec 12, 2020

انگلش پریمئیر لیگ : ویسٹ ہیم یونائیٹڈنے لیڈز یونائیٹڈ کو1۔2سے شکست دی

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈنے لیڈز یونائیٹڈ کو شکست دی۔میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے میزبان لیڈز یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ میچ کے دوران میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور زیادہ تر کھیل ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے ہاف میں کھیلا گیا تاہم قسمت کی دیوی مہمان ٹیم پر مہربان رہی۔ لیڈز یونائیٹڈ نے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کی۔25ویں منٹ میںویسٹ ہیم کے ٹامس سوچیک نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ 80ویں منٹ میں اینجلو۔اوگبونا نے ویسٹ ہیم کی جانب سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔