یوئیفا چیمپئنز لیگ : ریال میڈرڈ، بائرن میونخ،اٹلیٹکو میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ریال میڈرڈ، بائرن میونخ،اٹلیٹکو میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ریال میڈرڈ نے بوغوسیہ میونچن گلاڈ باخ کو دو گول سے ہر اکر لاسٹ۔سکسٹین میں رسائی حاصل کی۔ گلاڈ۔باخ کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کرسکی۔فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول کریم بیزیما نے پہلے ہی ہاف میں کئے۔
۔۔۔
میونخ میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے لوکوموٹیو۔ماسکو کے خلاف دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول سے گزرا۔63ویں منٹ میں نکلاس ۔سیولے نے گول کرکے بائرن میونخ وک برتری دلائی۔80ویں منٹ میں "جاں۔ایرک۔میکسم۔شوپو۔موتنگ" نے بائرن کی جانب سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کوکامیابی دلائی۔
۔۔۔
سالز برگ میں کھیلے گئے میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے میزبان سالز برگ کو دو گول سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ماریو۔ ہیرموسو اور یانک۔کاراسکو نے ایک ایک گول کیا۔
۔۔۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی نے اولمپک۔ڈی۔مارسیلے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے زیر کیا۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رحیم سٹرلنگ اور سرگئیو۔آگوئیرو نے ایک۔ایک گول کیا جبکہ ایک گول مارسیلے کے الوارو۔ گونزالز کی طرف سے تحفے میں ملا۔