پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ
دورۂ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ نے کوئنز لینڈ میں تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی اسکواڈآئسولیشن ختم کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچا۔تو انہیں میدان میں ٹریننگ کا موقع ملا۔کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کاپہلا تربیتی سیشن کیا اورنیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی۔کرکٹرز نے فزیکل ڈرلز کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ پر بھی فوکس کیا۔ٹریننگ سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کھلاڑیوں کو لیکچر دیا جبکہ بیٹنگ کوچ نے بلے بازوں کومفید ٹپس دیں۔قومی سکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرے گا۔نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔