انگلش پریمئیر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری
انگلش پریمئیر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
فالمر میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھمپٹن نے برائٹن اینڈ ہاؤ البیان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔کھیل کے26ویں منٹ میں پاسکل گوس نے گول کرکے برائٹن کو برتری دلائی تاہم پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ساؤتھمپٹن کے جانک ویسٹرگارڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔81ویں منٹ میں ڈینی۔انگز نے گول کرکے ساؤتھمپٹن کو کامیابی دلائی۔