قومی

  • قومی
  • Dec 04, 2020

وزیراعظم اور شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور کوویڈ۔نائنٹین پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی انواع سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں کورونا وباء سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ اس وباء سے کامیابی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوویڈ ۔نائنٹین کے صحت پر خطرناک اثرات کو کم کرنے اور معیشت کو چلانے کیلئے مربوط کوششوں، معیاری ضوابط اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھے شانہ بشانہ تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے شہزادہ چارلس کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی اقدامات سے اگاہ کیا۔وزیر اعظم نے شہزادہ چارلس کو اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔