قومی

  • قومی
  • Dec 03, 2020

وزیرِ اعظم کی صدارت میں پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہاؤسنگ کے شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر یہ دونوں منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ان منصوبوں کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ آگاہی مہم کے ذریعے عوام کے علم میں لایا جائے کہ ان منصوبوں کے ذریعے ہمارے کئی معاشی اور ماحولیاتی مسائل کا حل ممکن ہو گا۔ لوگوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ان منصوبوں میں بھرپور شرکت کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ان دونوں منصوبوں کے مختلف مراحل کو بروقت مکمل کرنے کے لئے مدت کا تعین کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو دونوں منصوبوں پر اب تک ہونے والے پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں کام کا آغاز کر دیا ہے اور منصوبے کے مختلف مراحل کو مکمل کرنے کے لیے مدت کا واضح تعین کردیا گیا ہے۔ اجلاس کو چائنیز کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے اشتراکی عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔