قومی

  • قومی
  • Dec 03, 2020

احساس کفالت پالیسی سے 20لاکھ خاندان مستفید ہونگے, وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2ہزار روپے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے۔