قومی

  • قومی
  • Dec 03, 2020

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے, وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے اور مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کرونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں اوراحتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔